اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ابنا۔ عراق سے موصولہ رپورٹ کے مطابق اس ملک کے علاقے بعقوبہ میں داعش نامی دھشتگرد ٹولے نے ایک مسجد کو نذر آتش کر دیا ہے۔العبارہ علاقے کی بلدیہ نے بتایا ہے کہ یہ مسجد العبارہ کے مشرقی علاقے ابو خنازیر میں واقع تھی جسے داعش کے بعض عناصر نے تفرقہ پھیلانے کی خاطر آگ لگا دی۔انہوں نے مزید کہا کہ ہماری اطلاعات کے مطابق مسجد کو آگ لگانے والا وہی ٹولہ ہے جس نے گزشتہ روز ’’جیزانی ملا جواد‘‘ گاوں میں ایک گھر کے اندر دھماکہ کر کے گھر کے ۸ افراد کو جانبحق اور زخمی کر دیا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
25 جنوری 2014 - 20:30
News ID: 500394
عراق سے موصولہ رپورٹ کے مطابق اس ملک کے علاقے بعقوبہ میں داعش نامی دھشتگرد ٹولے نے ایک مسجد کو نذر آتش کر دیا ہے۔